Saturday, November 27, 2010

Plane Accident in Karachi


پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ایک روسی ساخت کا کارگو جہاز رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کراچی میں ہمارے نامہ نگار جعفر رضوی نے بتایا کہ روسی ساخت کا یہ سامان بردار جہاز کراچی سے سوڈان کے شہر خرطوم جا رہا تھا۔ اس جہاز پر عملے کے آٹھ افراد سوار تھے۔


سپرینٹینڈنٹ پولیس شاد مسیح نے میڈیا کو بتایا کہ چار لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

حکومتِ سندھ نے کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

پاک بحریہ کے کموڈور خالد نے میڈیا کو بتایا کہ جہاز گرنے کے ایک گھنٹے بعد آگ بجھا دی گئی تھی۔ ’لیکن ابھی بھی کبھی آگ بھڑک اٹھتی ہے کیونکہ جہاز سے بہنے والا تیل پھیلا ہوا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جہاں یہ جہاز گرا ہے وہ زیر تعمیر علاقہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پانچ سے دس مزدور لاپتہ ہیں۔

اس جہاز نے کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان لی اور ٹیک آف کے ڈیڑھ منٹ بعد کراچی کے علاقے گلشنِ جمال میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اس جہاز پر ساڑھے تیس ٹن امدادی سامان لدا ہوا تھا۔ یہ جہاز آئی ایل 76 ساخت کا تھا۔

یہ طیارہ گلشنِ جمال میں واقع نیول ہاؤسنگ سکیم میں گرا ہے۔ جہاں یہ جہاز گرا ہے اس کے قریب ہی زیرِ تعمیر عمارت تھی جہاں کوئی نہیں مقیم تھا۔

میڈیا پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں دور دور تک آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتے دکھائی دے رہا ہے۔

نیول ہاؤسنگ سکیم کے ایک رہائشی ثاقب نے بی بی سی کو بتایا ’میں سویا ہوا تھا جب ایک دھماکہ ہوا اور میں ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھا اور باہر بھاگا۔ میرے ایک پڑوسی نے بتایا کہ اس جہاز میں آگ لگی ہوئی تھی۔‘

No comments:

Post a Comment